تلبینہ سے ڈپریشن اور دل کی بیماریوں کا علاج

تلبینہ سے ڈپریشن اور دل کی بیماریوں کا علاج



اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جس نے  قیامت تک آنے والے تمام جسمانی اور روحانی مسائل کا حل تفصیل سے بیان کیا ہے اور ایسے زندگی گزارنے کے اصول بیان کیے ہیں جن پر ہم عمل کر کے اپنی زند گی بلکہ آخرت کو بھی بہتر بنا سکتے ہیں  

 صرف مذہبی ہی نہیں بلکہ کہ زندگی کے تمام پہلوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی ہے  اور ہرعلم کے بارے میں آگاہی دی ہے چاہے وہ طب ہو سائنس کا ہو یا پھرزندگی کو گزارنے کے لیے اصول ہوں دنیاوی مذہبی اور روزمرہ زندگی کے تمام مسائل کا حل مذہب اسلام کی بلکہ دنیا کی تمام عظیم کتابوں میں سے عظیم کتاب قرآن مجید سے اور پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث سے حاصل کر سکتے ہیں

تلبینہ

 تلبینہ کا ذکر صحیح احادیث مبارکہ میں آیا ہے بلکہ کہ ایک سے زیادہ حدیث مبارکہ میں تلبینہ کا ذکر آیا ہے احادیث مبارکہ میں تلبینہ کو دل کی بیماریوں اورغموں کو دور کرنے کے لیے مفید بتایا گیا ہے
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیماروں اور ایسے افراد جو کسی میت کے غم سے دوچار ہوں، کو تلبینہ کھانے کی تلقین فرمایا کرتی تھیں اور فرمایا کرتیں کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ تلبینہ مریض کے دل کو آرام دیتا ہے، اسے چست بناتا ہے اور اس کے غم اور دکھ کو دور کرتا ہے
: حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ کے اہل خانہ میں سے جب کوئی بیمار ہوتا تھا تو حکم ہوتا کہ اس کے لیے ""تلبینہ""  تیار کیا جائے۔ پھر فرماتے تھے کہ "تلبینہ" بیمار کے دل سے غم کو اُتار دیتا ہے اور اس کی کمزوری کو یوں اتار دیتا ہے جیسے کہ تم میں سے کوئی اپنے چہرے کو پانی سے دھو کراس سے گندگی اُتار دیتی ہے۔

تلبینہ کے طبی فوائد

اب جدید سائینسی تحقیق نے بھی تلبینہ کے طبی فوائد کو مان لیا ہے یہ غم ، دل کی بیماریوں ، مایوسی، کمردرد، خون میں ہیموگلوبن کی شدید کمی، پڑهنے والے بچوں میں حافظہ کی کمزوری، بهوک کی کمی، وزن کی کمی،کولیسٹرول کی زیادتی،ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر لیول کے اضافہ، انتڑیوں ،معدہ کے ورم ،السرکینسر،قوت مدافعت کی کمی،جسمانی کمزوری ،ذہنی امراض، دماغی امراض،جگر ، پٹھے کے اعصاب اور نڈھالی کے علاوہ دیگر بے شمار امراض میں مفید ہےاور یہ بھی اپنی جگہ ایک حقیقت ہے کہ جو میں دودھ سے زیادہ کیلشیم اور پالک سے زیادہ فولاد پایا جاتا ہےاس وجہ سے تلبینہ کی اہمیت بڑھ جاتی ہے

تلبینہ بنانے کا طریقہ

1 علامہ ابن القیم نے جو سے تلبینہ پکانے کا نسخہ بتایا ہے جو کہ دلیہ کو لے کر اسے پانچ گنا پانی اس میں ڈالا جائے پھر اتنا پکایا جائے کہ پانی دودھیا ہو جائے اور اس کی مقدار میں کم از کم ایک چوتھائی کی کمی آجائے ٹھنڈا ہونے کے بعد اس میں مناسب مقدار میں شہد ڈال لیں
2 آدھا کلو دودھ میں 6 کھانے والے چمچے جو کا دلیہ ڈال کر 50 منٹ تک دھیمی آنچ پر پکائیں اور وقفہ وقفہ سے چمچہ ہلاتے رہیں یہاں تک کہ کھیر جیسی بن جائے پھر چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کرلیں اور میٹھا کرنے کے لیے خالص شہد ملالیں۔ اگر شہد میسر نہ ہو تو سات عدد کھجوریں شامل کرلیںکرلیں

 

Comments